بغداد: (16 فروری 2020) امریکی سفارتخانے کے قریب کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے اور بین الاقوامی اتحاد کے فوجی اڈے کو آٹھ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ گرین زون میں ایک عراقی فوجی اڈے کو چھوٹے راکٹوں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
عراقی فوجی حکام کے مطابق گرین زون میں راکٹ فائر کیے گئے جہاں کئی سرکاری عمارتیں، اقوام متحدہ کے دفاتر اور دیگر ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.