وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کیا ، جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان، 1992 ورلڈ کپ کی فاتح پاک کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کرکٹ کے طویل فارمیٹ کی وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، “میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم کرتا ہوں۔”
میں پاکستان ْآمد پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 8, 2020
بنگلہ دیش کی ٹیم کرکٹ کے تمام فارمیٹ کھیلنے یہاں پہنچی ۔ دونوں ٹیموں نے جنوری میں تین ٹی ٹونٹی کھیلے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ کھیلی گئی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) اور دوسرا ٹیسٹ میچ اپریل میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید یہ کہ ، پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن بھی 20 فروری سے انتہائی جوش و خروش سے شروع ہوگا ، جس میں بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے ستارے نمایاں ہوں گے.
جو اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز ، پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے ممبران کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے گذشتہ سال ستمبر اور اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے تھے۔ اس کے بعد راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی۔
سال 2015 میں ، زمبابوے پاکستان کا دورہ کرنے والا پہلا ملک تھا ، جس نے لاہور میں ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔
برصغیر کے اس مشہور کھیل کا بین الاقوامی پانچ روزہ فارمیٹ ، 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پا بندی کا شکار تھا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔
پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔
یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے پاکستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوجائے گی اور پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اپریل میں واپس آکر ون ڈے میچ اور کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.