Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

علی ظفر کی میشا شفیع کیخلاف ایک اور درخواست

میشا شفیع کا دعوی خارج کرنے کے لیے علی ظفر نے سيشن کورٹ لاہور ميں متفرق درخواست دائر کردی، عدالت درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو سنائے گی۔
درخواستگزار علی ظفر کا موقف ہے کہ میشا شفیع نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا،میشا شفیع کے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کے دعوے پر سماعت جاری ہے۔
عدالت میشا شفیع کی جانب سے دائر ہتک عزت دعوے پر سماعت روکنے کا حکم دے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سال معروف گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے جواب میں علی نے میشا کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا اور گلوکارہ کو 100 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.