Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 22 فروری، 2020

پاکستانی ماڈل انعم ملک کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان کی معروف ماڈل انعم ملک کو اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نوازدیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل انعم ملک نے بیٹی کی پیدائش کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کو مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔
View this post on Instagram
OUR WORLD 🌍 Alhumdulillah our Janeman has arrived “AYAT JIBRAN” born on 19/20 @2:30pm she’s healthy & the cutest MASHALLAH 🥰🥰🥰
A post shared by Anam Malik (Official) (@imanammalik) on Feb 20, 2020 at 2:23am PST
ماڈل انعم ملک نے اپنے ساتھ بیٹی کے ننھے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جس میں انعم ملک اور ان کے شوہر اپنی ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے انعم ملک نے اپنی بیٹی کا نام بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام آیت جبران راکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحت مند اور بہت پیاری ہے۔
اس کے عالاوہ ماڈل انعم ملک کو مداحوں، دوستوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بیٹی کی آمد پر مبارکباد حاصل ہو رہی ہیں۔
تمام لوگ مبارکباد کے ساتھ بیٹی کے اچھے نصیب کی دعا دے رہے اورساتھ ساتھ  ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
 اس سے قبل ماڈل نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ننھی پری کی آمد کے بارے میں اطلاع دی تھی اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی۔
View this post on Instagram
Alhumdulillah @jibranraheel and I are expecting a new member in our family 🙌🏻 wish us luck with lots of prayers … 🥰🥰🥰
A post shared by Anam Malik (Official) (@imanammalik) on Sep 19, 2019 at 5:59am PDT
واضح رہے کہ انعم مالک کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.