Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 22 فروری، 2020

علی ظفر کی طنزیہ ویڈیو کا ہدف کیا علی عظمت ہیں؟

ویب ڈیسک — 
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شرارتی انداز میں مسکراتے ہوئے کسی پر طنز کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ گلوکار علی عظمت کو جواب دے رہے ہیں۔
علی ظفر نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا ترانہ "اب کھیل جمے گا" گایا تھا جسے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ پی ایس فائیو کا نغمہ "تیار ہو" علی عظمت کے ساتھ دیگر فن کاروں نے مل کر گایا جسے سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔
پی ایس ایل فائیو کا نغمہ سامنے آنے کے بعد کئی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کا نغمہ دوبارہ شیئر کیا تھا۔
جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بد انتظامی بھی دکھائی دی۔ افتتاحی تقریب پر سوشل میڈیا پر بھی خاصی تنقید کی گئی تھی۔ گلوکار علی عظمت بھی اس تقریب میں شریک تھے اور انہوں نے پرفارم بھی کیا۔ لیکن ان کا نغمہ پورا ہونے سے پہلے ہی بند کر دیا گیا۔
تقریب کے بعد علی عظمت نے ایک مقامی ٹی وی چینل "اے آر وائی نیوز" کے ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے بد انتظامی پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.