Popunder ads

Breaking

اتوار، 16 فروری، 2020

شریف خاندان کی کمپنیوں پر نیب کے چھاپے

نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔
چھاپوں کے دوران نیب نے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ بھی اپنےقبضہ میں لے لیا ہے۔
نعیم الحق کے انتقال پر تین روزہ سوگ
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپوں کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ذرائع  کے مطابق نیب کی جانب سے چھاپہ سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپا مارا۔
 شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی نیب نے قبضے میں لے لی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.