Popunder ads

Breaking

اتوار، 16 فروری، 2020

نعیم الحق کے انتقال پر تین روزہ سوگ

 نعیم الحق کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف نے سوگ کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی  کے مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے بتایا ہے کہ پارٹی نے آئندہ 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
Am devastated by one of my oldest friend Naeem's passing. He was one of the 10 founding mbrs of PTI & by far the most loyal. In 23 yrs of PTI's trials & tribulations, he stood by me. He was always there for support whenever we were at our lowest ebb.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، تیئیس سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.