Popunder ads

Breaking

اتوار، 23 فروری، 2020

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آج میانوالی کا دورہ کریں گے، میانوالی کے قریب کندیاں جنگل کا 10ہزار ایکٹر بنجر رقبہ پھر سے آباد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی ہمراہ ہوں گے۔
ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کندیاں میں پاکستان کا سب سے بڑا پلانٹیشن فاریسٹ بنایا جا رہا ہے، چھانگا مانگا سے زیادہ وسیع رقبے پر فاریسٹ پلانٹیشن شروع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ساڑھے 3 ارب درخت اگائے جائیں گے، رواں سیزن ملک بھر میں 25 کروڑ پودے اگانے کا ٹارگٹ ہے، تمام صوبوں کو ذمہ داری دی گئی ہے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔
وزیر اعظم نمل میں تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.