لاہور: ( 22 فروری 2020)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کے اداکار شتروگھن سنہا نے ملاقات کی۔
صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور شترو گھن سنہا کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش کیا۔
ملاقات کے دوران صدر نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پرظلم وستم کو اجاگرکیا۔ بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری 200 روز سے زائد کریک ڈاؤن پر صدر عارف علوی کے موقف کی تائید کی۔
واضح رہے کہ بھارتی شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ چند روز سے مقیم ہیں اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.