اسلام آباد: ( 22 فروری 2020)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اکثریت ارکان نے پاکستان کی کوشش کو مثبت قراردیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے ایکشن پلان کے 27 میں سے 14 نکات پر عملدرآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف میں دہری جانچ پڑتال سے گزررہا ہے۔
خیال رہے کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.