Popunder ads

Breaking

اتوار، 23 فروری، 2020

ٹرمپ نے مودی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

واشنگٹن:(22 فروری2020)امریکی صدرٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران کشمیرمیں ظالمانہ لاک ڈاؤن ختم کرنے اور بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ مودی سے ملاقات میں کشمیر میں ظالمانہ لاک ڈاؤن ختم کرنے اور بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا معاملہ اٹھائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بھارت میں ہر کسی کو مذہبی آزادی کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے ، کیونکہ یہ موضوع امریکی انتظامیہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ٹرمپ بھارت پر زور دیں گے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کا آغاز کرے،اور ایسے بیانات سے باز رہے جس سے خطے میں کشیدگی کی فضا قائم ہو۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اگلے ہفتے بھارتیوں کے مہمان بننے جارہے ہیں اور اس سے چند دن پہلے وائٹ ہاؤس نے بظاہر یہ بیان داغ کر مودی کی نیندیں اڑا دیں ہیں کہ وہ اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم سے جہاں مسئلہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر تشویش کا اظہار کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.