Popunder ads

Breaking

منگل، 25 فروری، 2020

وزیراعظم یوٹیلیٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت برہم

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اپنی  تصاویر لگائے جانے پر وزیراعظم عمران خان نےسخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز کا مقصد صرف عوام کی فلاح ہے اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے حکم پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.