Popunder ads

Breaking

پیر، 10 فروری، 2020

وزیراعظم نےکچھ پیاروں کی خاطر عوام کومہنگائی کےسونامی کےحوالےکردیا، سراج الحق

لاہور سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکچھ پیاروں کی خاطر عوام کومہنگائی کےسونامی کےحوالےکردیا، حکومت نے ملک کےحال کو بدحال اور مستقبل کو تاریک کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی پہلےمذاق اور اب خوف کی علامت بن چکی ہے، سرخی پاؤڈر اترنے کے بعدحکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے جنھوں نےقوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا وہ آج خودپریشان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھاکہ2020خوشخبریوں کا سال ہوگا لیکن اب تک وزیراعظم کے تمام دعوے الٹ ثابت ہوئے ہیں، حکومت کوووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پریشان ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ چور حکومت نے قوم کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا اب وزیراعظم گھبرائیں نہیں اور آٹا چینی کابحران کرنے والوں کےنام بتادیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.