Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

اداکارہ ایمبر ہرڈ کا سابق شوہر جونی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف

 ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ایک آڈیو پیغام میں اپنے سابق شوہر اداکارہ جونی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ کو اداکارہ کا ایک آڈیو پیغام موصول ہوا، جس میں اداکارہ ایمبر ہرڈ، جونی ڈیپ پر تشدد کے اعتراف کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکی بھی دے رہی ہیں۔ 33 سالہ ایمبر ہرڈ نے اس آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے سابق شوہر پر متعدد بار برتنوں اور گلدانوں سے حملہ کیا۔ تاہم ایک موقع پر اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے جونی ڈیپ سے معافی بھی مانگی۔خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ان دونوں کی 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔اس وقت ایمبر ہرڈ نے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے جونی ڈیپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کے بعد سے ان پر تشدد کررہے ہیں، جس کے بعد جونی ڈیپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔جس کے بعد گزشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاوہر اور شواہد میں سامنے آیا تھا کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا، جبکہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد بھی کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے قبول کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا جبکہ ان پر جھوٹا الزام بھی لگایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.