فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” اس عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار فلم پروڈیسر عمارہ حکمت نے اس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ۔
مختلف قیاس آرائوں کے درمیان فلم کے لئے مستقبل قریب میں ریلیز ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اشارہ پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔
گزشتہ دنوں عمارہ نے انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ سے پہلے لی جانے والی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا دن تھا جب حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کو گھڑ سواری سکھائی گئی۔
اس دن کو تفریح سے بھرپور قرار دیتے ہوئے عمارہ حکمت نے واضح کیا کہ فلم ریلیز کرنے میں اب زیادہ دیر نہیں، اور فلم ریلیز کی آفیشل تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
تاہم اب فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اعلان کیا کہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘اس عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی ۔
فلم میں اہم کرادار ادا کرنے والے فواد خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں فلم شوٹنگ کے پہلے دن کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی ۔
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی سے نوری نتھ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان، گوہر رشید اورحمائمہ ملک بھی شامل ہیں۔
فلم ’مولا جٹ‘ 1979 میں ریلیز کی گئی تھی جسے آج تک پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.