لاہور کی سيشن عدالت نے معروف گلوکار علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا تحريری حکم جاری کر ديا۔
گلوکارعلی ظفر نے سيشن عدالت ميں دائر درخواست ميں استدعا کی تھی کہ ان کي جانب سے دائر دعوے کا فيصلہ ہونے تک ميشا شفيع کےہتک عزت کےدعوے پرسماعت روکی جائے۔
عدالت نے تيرہ فروری کو علی ظفر کے حق ميں فيصلہ سناتے ہوئے مشیاشفيع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا حکم ديا تھا۔
تاہم اب بارہ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے ميں کہا گيا ہے کہ دونوں گلوکاروں کے دعوے ایک ہی نوعیت کے ہیں۔
علی ظفر کا دعوی پہلے سے زیر سماعت ہے جس میں گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں اس دوران اسی نوعیت کے دعوے پر سماعت نہیں ہوسکتی ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.