کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کےہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔اس خوشخبری کواسٹار کرکٹر نے اپنےمداحوں کےساتھ شئیر کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی دیگرچار بیٹیوں کے ہمراہ ننھی پری کی تصویر شیئر کی ۔ تصویر میں شاہد آفریدی اپنی نومولود بیٹی کو اٹھائے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی چاروں بیٹیاں بھی بے حد خوشگوار موڈ میں ہیں ۔ تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ ” مجھ پراللہ کی بے پناہ رحمتیں اوربرکتیں ہیں ، میری پہلے ہی چار بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اوراب اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں“۔
ہفتہ، 15 فروری، 2020
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.