Popunder ads

Breaking

منگل، 25 فروری، 2020

پاکستانی شوبز کے مرد اداکار ایسی آنکھیں رکھتے ہیں جو ان کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتی ہیں


خوبصورتی کے معیار کے لئے تو لڑکیوں کو ہی چنا جاتا ہے لیکن انڈسٹری میں کچھ ایسے مرد اداکار بھی ہیں جن کی آنکھوں میں ڈوب جانے کو دل کرتا ہے۔۔۔جن کو آپ غزالی آنکھیں کہیں یا فریبی نظریں سب ان پر جچتا ہے

فیصل قریشی کی آنکھیں
اداکار اور مارننگ شو میزبان فیصل قریشی کی آنکھوں میں ایک خاص چمک ہے اور ان کی آنکھوں پر لمبی اور گھنی پلکوں کا گھیراؤ ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے آنکھ کو سیاہ جنگلات میں قید کردیا ہو۔۔۔ان کی سحر انگیز آنکھوں کی وجہ سے ہی ان کے کردار میں مزید جان آجاتی ہے اور وہ اپنے چہرے پر سب سے زیادہ مدد انہی آنکھوں سے لیتے ہیں اداکاری میں-

عمران عباس کی آنکھیں
یوں تو عمران عباس ایک بہت ہی خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں۔۔۔جس طرح لڑکیوں کے حسن کا نقشہ کھینچا جاسکتا ہے اسی طرح عمران عباس کے لئے بھی با آسانی یہ عمل کیا جاسکتا ہے۔۔رنگین اور شرارتی آنکھیں، ستواں ناک، پنکھڑیوں جیسے ہونٹ۔۔۔لیکن اگر بات ہو صرف آنکھوں کی تو عمران عباس کی آنکھیں ہی ان کی پہچان ہیں

احسن خان کی آنکھیں
ہری اور کنچی آنکھیں یوں بھی بے وفا لوگوں کی ہوتی ہیں کیونکہ ان میں اتنی کہانیاں ہوتی ہیں کہ لوگ یقین نہیں کر پاتے۔۔۔احسن خان کی آنکھیں کسی بے وفا کی ہی آنکھیں لگتی ہیں۔۔۔پل میں اجنبی کردینے والی آنکھیں۔۔۔جن میں شکوے بھی ہوتے ہیں اور بہت کچھ کہنے کے لئے الفاظ بھی۔۔۔لیکن وہ جب آنکھیں جھکا لیں تو سمجھ لیں کہ بے وفائی جیت گئی

فواد خان کی آنکھیں
فواد خان کی آنکھیں بھی رومانس کرتی ہیں۔۔۔اتنی بولتی ہوئی اور محبت کو فتح کرنے وای آنکھیں انڈسٹری میں شاید ہی کسی کے پاس ہوں اور ان کی آنکھوں میں ایک خاص چمک ہے جس سے ان کے کردار میں جان آجاتی ہے ۔۔۔ماہرہ خان کے ساتھ ان کے ڈرامہ ہمسفر میں ایسے کئی مواقع آئے جب لوگ ان کے ڈائیلاگز کو سننے سے زیادہ ان کی آنکھوں کو سمجھنے میں مگن تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.