Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

لاہور: ہوٹل کی بالکونی سے گرکر لڑکی کی پراسرار موت

لاہور ميں لڑکی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا، بيوٹی کريم کی مارکيٹنگ کرنیوالی لڑکی ڈیوٹی کے بعد ہوٹل گئی اور پراسرار طور پر بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ پوليس نے واقعے کو خودکشی قرار دیکر مقدمہ درج کرليا۔ والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کيا گيا ہے۔
ٹھوکر نياز بيگ کے قريب ہوٹل ميں لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ حل نہ ہوسکا، پوليس تفتيش ميں مصروف ہے، خود کشی يا قتل کے پہلوؤں پر تحقيقات جاری ہے، تاہم مقدمہ خودکشی کا درج کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے نواں کوٹ کی رہائشی لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ 4 روز قبل پيش آيا۔ لڑکی کے والد نے واقعے کو قتل قرار دیدیا۔
لواحقين کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ایک نوجوان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا، جس ہوٹل سے وہ گری، اُس ہوٹل میں اسی نوجوان کے بھائی کے نام سے کمرہ بک تھا۔
مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنیوالی 25 سالہ لڑکی کی مارچ ميں شادی طے تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.