Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ شہریار آفریدی نے خود بتادیا

شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں سے پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون جلا دی جاتی ہے، دنیا کے دیگر ملک منشیات سے دوائیں بناتے ہیں، فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔ وزیرمملکت کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے تنقید کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
This video is viral on social media with misleading comments by opponents. I was telling my constituents that Govt plans to develop factory in Tribal areas to develop organic medicines through seized drugs 1/2 pic.twitter.com/KCEaSy994A
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) February 2, 2020دوسری جانب وزیرمملکت شہریار آفریدی نے وائرل ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات کے ساتھ وائرل ہے، میں کوہاٹ میں اپنے قبائلی عوام کو بتارہا تھا کہ حکومت تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں نامیاتی دوائیں بنانے کے کارخانے لگائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھنگ سے بننے والے تیل (ہیمپ آئل) کی فیکٹریاں لگائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سیاسی مخالفین کے میڈیا سیل کے پاس اب جھوٹ بیچنے کے سوا کچھ نہیں بچا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرمملکت شہریار آفریدی کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی کے معاملے پر مخصوص جملے ’جان اللہ کو دینی ہے‘ پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.