Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن کا پاکستان میں میوزک وڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار


امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے پاکستان میں میوزک وڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ جعفر جیکسن ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور اپنے دورہ کے دوران انہوںنے کراچی، لاہوراور اسلام آباد کی مشہور جگہوں کا دورہ کیا اور وہاں بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت خوبصورت ملک ہے اور یہاں کا کھانا بھی بہت عمدہ ہے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ایک میوزک وڈیو کی پاکستان میںعکس بندی کریں، انہوں نے کہا وہ دوبارہ پاکستان آئیں گے اور جو جگہیں وہ اس دورے کے دوران نہیں دیکھ پائے آئندہ وزٹ میں وہ یہ دیکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.