Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

گلوکارہ صنم ماروی کوخلع کی ڈگری جاری

لاہور:لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کوخلع کی ڈگری جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے فیملی کورٹ میں خلع کیلئے دعویٰ دائر کررکھاتھا۔صنم ماروی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حامد علی سے دوہزار نو میں شادی ہوئی جس سے تین بچے بھی ہیں ،شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔صنم ماروی کا کہنا تھا کہ شوہر بچوں کے سامنے تشدد بھی کرتاہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مزید گزارا ممکن نہیں لہٰذاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔
فیملی کورٹ لاہور نے فریقین کو سننے کے بعد گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔
دو روز قبل گلوکارہ صنم ماروی نے فیملی کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں شادیاں ناکام ہونے کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کرلی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.