Popunder ads

Breaking

اتوار، 23 فروری، 2020

بنگلورجلسےمیں "پاکستان زندہ باد " کے نعرے لگانے والی لڑکی گرفتار

ویب ڈیسک :انڈیا کیریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلور میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے جلسے میں "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگانے والی غیر مسلم لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکرناٹکا کےدارالحکومت بنگلور میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین  کےجلسے میں امولیا لیونا نامی غیر مسلم لڑکی نے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا ئے جس کی وجہ  سےاسے  گرفتار کر لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لڑکی کوبھارت کے خلاف نعرہ بازی کرنےپر"غداری " کا مقدمہ  دائر کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جس کے بعد عدالت کی جانب سے لڑکی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔جلسے میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ہی  لوگوں نے امولیا لیونا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اورامولیا لیونا کے والد سے زبردستی "بھارت ماتا کی جے" کے نعرے لگوائے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.