Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

وزیراعظم کا منگل کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا اعلان

اسلام آباد: (9 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل کو کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔ یقین دلاتا ہوں ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا ادراک ہے جس کا تنخواہ دار طبقہ اور عوام سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کچھ بھی ہو جائے۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چینی، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔ یقین دلاتا ہوں ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.