Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

کراچی میں اے این پی رہنما پر حملہ

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری پر کراچی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے انہیں اور ان کے صاحبزادے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
وہ دفتر سے گھر پہنچے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں اے این پی رہنما نے حملے کی ایف آئی آر تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرادی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.