Popunder ads

Breaking

پیر، 17 فروری، 2020

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: (17 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں اہم قومی و ملکی معاملات پر مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ترک صدر کے دورہ پاکستان پر پارٹی ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پارٹی کے سیاسی بیانیے پر مشاورت ہوگی۔ جبکہ وزیراعظم اہم سیاسی معاملات پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز بھی فراہم کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.