Popunder ads

Breaking

پیر، 17 فروری، 2020

کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر آرمی چیف بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ 2020جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کردی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے اپنی مہارت کے اعلیٰ میعار کے جوہر دکھائے اور ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس پر دونوں ٹیمیں داد کی مستحق ہیں ۔
واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو 41کے مقابلے 43پوائنٹس سے شکست دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.