Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

حریم فاروق نے بغیر میک اپ خوبصورتی کا راز بتادیا

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتا دیا۔
نامور اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی خوبصورت چکمتی جلد کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پرمسکراہٹ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر سے متعلق کہا کہ اس تصویر میں اچھا نظر آنے کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو نہ صرف آزمانے کا مشورہ دیا بلکہ حاصل ہونے والے نتائج سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا کہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.