Popunder ads

Breaking

منگل، 25 فروری، 2020

عمر اکمل معطلی کیس، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے

لاہور (92 نیوز) عمراکمل معطلی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، پہلے میچ میں 3 بار ممکنہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے۔
پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلے میچ میں 3 اسپاٹ پر فکسنگ کے معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی۔
عمر اکمل کے خلاف ثبوت موبائل فونز میں موجود ہیں، ٹیلی فون کالزاورپیغامات کا فرانزک ہوگا، فرانزک ٹیسٹ کے بعد حتمی چارج شیٹ تیار کی جائے گی۔
20 فروری کو پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.