سنگیتا نے مزید کہا کہ’آج کی اداکاراؤں کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ آپ ہالی ووڈ کی نقل کیوں کر رہی ہیں؟‘۔
انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو کہا کہ آپ اپنی ثقافت یعنی پاکستانی طرزِ لباس اپنائیں‘۔
سینئر اداکارہ سنگیتا نے اداکاراؤں کو مزید کہا کہ ’اگر آپ چوڑی دار پجامہ، شلوار قمیض، لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین لگیں گی‘۔
اُنہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’آپ پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا ‘۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی ایوارڈ شو کی تقریب منعقد ہوئی تو متعدد اداکاراؤں کو مغربی طرز کے لباس میں ہی دیکھا گیا جب کہ بے حد کم پاکستانی اداکاراؤں کو روایتی پاکستانی لباس میں دیکھا گیا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.