Popunder ads

Breaking

منگل، 18 فروری، 2020

نوازشریف کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی:شہبازشریف

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے پی ایس ایل کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ۔دہشت گردی کے خاتمے سے امن بحال ہونے سے کھیل کے میدان بھی آباد ہوئے،مقامی کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کا ثمرآج ملک وقوم کو مل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے عالمی معیار کے بہترین کھیلوں کے میدان بنائے اورجدید سہولیات مہیا کیں ۔پی ایس ایل اور اس میں غیر ملکی کرکٹرز کی حفاظت کے بھرپور اقدامات کئے جائیں ۔امید ہے کہ پی ایس ایل میں شامل ٹیمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.