Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

فوٹو : اے ایف پی
آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل سربیا کے نوواک جوکووچ نے جیت لی، فائنل میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم کو 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جوکووچ نے عالمی نمبر ایک کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل عالمی نمبر 2 سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریا کے پانچویں سیڈ ڈومینک تھیم کے درمیان ہوا۔
سرب ٹینس اسٹار نے پہلا سیٹ 4-6 سے اپنے نام کیا تاہم دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں ڈومینک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی، ان کا اسکور 6-4 اور 6-2 رہا۔
نوواک جوکووچ نے تقریباً 4 گھنٹے طویل مقابلے کے چوتھے سیٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 3-6 سے کامیابی حاصل کی، فائنل سیٹ بھی سنسنی سے بھرپور رہا تاہم جوکووچ نے 4-6 کے اسکور سے سیٹ اور میچ کے ساتھ گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
نوواک جوکووچ کا یہ مجموعی طور پر 17 واں اور آسٹریلین اوپن کا 8 واں ٹائٹل تھا، اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی رینکنگ میں بھی ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.