Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

ٹک ٹاک میں والدین کو بچوں کے اکاؤنٹ پر کنٹرول دینے کا فیچر متعارف

 ٹک ٹاک نوجوان نسل کی پسندیدہ ایپ ہے لیکن اس کی وجہ سے والدین پریشان تھے ،پر اب والدین کی پریشانی بھی ٹک ٹاک نے دورکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جو نوجوانوں کو محفوظ رکھنے میں مدددیں، اس مقصد کے لیے گزشتہ سال ایج چیکس کو متعارف کرایا گیا جبکہ اب والدین کے مختلف کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
فیملی سیفٹی موڈ نامی یہ نیا فیچر والدین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو ان کے بچوں کے اکاؤنٹ سے منسلک کردے گا، جس سے وہ نوجوانوں کی آن لائن شخصیت کے پہلوؤں کو کنٹرول کرسکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت والدین فیصلہ کرسکیں گے کہ ان کے بچے کتنا وقت اس ایپ پر روزانہ گزار سکتے ہیں۔اسی طرح ڈائریکٹ میسجز کو مکمل طور پر ڈس ایبل یا محدود بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نیا ریسٹرکٹڈ موڈ بھی دیا گیا ہے جس کی مدد سے والدین یہ طے کرسکیں گے کہ ان کے بچے اس ایپ پر کس قسم کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.