لاہور: مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے کیا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا جو یوٹیوب سمیت لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیکھایا جائے گا۔
لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، سلمان بٹ، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، دلبر حسین، عثمان شنواری، جاہد علی، اور فیضان خان شامل ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق لاہور قلندرز کو بہترین گیند بازوں کی بدولت ایم سی سی پر فوقیت حاصل ہے۔
خیال رہے ایم سی سی 48 سال بعد گزشتہ روز سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچی تھی۔
مہمان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کی، بعد ازاں کپتان کمارسنگا کارا چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی۔
واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں ۔
اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.