Popunder ads

Breaking

جمعہ، 14 فروری، 2020

سجادعلی کےبیٹےنےپہلی محبت کے بارےمیں بتادیا

نامور گلوکارسجاد علی کے صاحبزادے گلوکار و اداکار خوبی علی نے کہاہےکہ آپ اپنی پہلی محبت واقعی کبھی نہیں بھلا سکتے‘۔
سجاد علی کے گانے میں پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اور سجاد علی کے صاحبزادے خوبی علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے نئے گانے’ بارش‘ کی ویڈیو شیئرکی ہے۔
خوبی علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے والد کے نئے گانے میں پہلی بار بطورِ اداکار کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔‘
پہلی محبت کی اہمیت کیا ہے، خوبی نے بڑی خوبی سے بتادیا ’واقعی میں آپ اپنی پہلی محبت کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔‘
View this post on Instagram
Made my debut as an ACTOR in my father’s new music video BAARISH. – You never really forget your first love 💔- Out Now @thesajjadali @iamreemakhan @meruub #SajjadAli #Khubi #MusicVideo #ReemaKhan #Baarish #LoveSong
A post shared by Khubi Aly (@khubialy) on Feb 10, 2020 at 6:46am PST
اپنی اِس پوسٹ کے علاوہ خوبی علی کی جانب سےگزشتہ روزانسٹاگرام پر انہوں نےاپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے  اُن کی اداکاری کوسراہا۔
خوبی علی نےصارفین سے اپنی حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’دو لیجنڈز کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ سب ہماری آئندہ آنے والی موسیقی کے لیے بھی اِسی طرح پیار اور محبت کا اظہار کریں۔‘
View this post on Instagram
Thankyouuu so much for the love you all have shown towards my acting debut in #BAARISH. It’s been an honor performing next to two legends @thesajjadali @iamreemakhan Stay tuned for upcoming music 🤘🏼. Once again THANKYOU and much love ❤️ . . #KHUBI #Actor #Musician #Baarish #SajjadAli #ReemaKhan #MusicVideo #LoveSong
A post shared by Khubi Aly (@khubialy) on Feb 12, 2020 at 2:18am PST
خیال رہے کہ گلوکارسجاد علی کا نیا گانا ’بارش‘ دو روز قبل ہی ریلیز ہوا ہے جوکہ شہرت کی بلندیوں تک جاپہنچا ہے۔
اِس گانے میں اداکارہ ریما خان اور سجاد علی  کےساتھ ان کےبیٹےخوبی علی نےاداکاری کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.