Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں عروج پر

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
کبڈی کاعالمی میلہ 9 فروری سے  پاکستان میں ہورہا ہے جس کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں شیڈول ہیں۔
سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔
مجوزہ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہو گی، پہلے تین دن میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ دو دن فیصل آباد ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ پروگرام کے تحت ایک دن گجرات میں دومیچ شیڈول ہیں۔
لاہور میں ہونے والے میچز سہ پہر چار سے آٹھ بجے تک کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد میں بھی یہ ہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، صرف گجرات کے میچز دن میں ہوں گے۔
فجیرا اوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ پاکستانی عائشہ ایاز کے نامسیمی فائنل اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔ 16 فروری کو فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام رقم دی جائے گی، رنر اپ کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔ ایونٹ کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں مدد دینا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ کھیل کے ساتھ ساتھ یہ میلہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کا سفیر بھی بنے گا۔
 شائقین کے اعتبار سے پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ کوئی کھیل مقابلہ کرتا ہے تو وہ کبڈی ہے اور شہریوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہو جائے گی۔
کبڈی ورلڈ کپ کے تمام میچز لائیو براڈ کاسٹ کے ساتھ انٹرنیٹ سٹریم بھی ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.