اسلام آباد: شریف فیملی کے بعد ان کے عزیز واقارب بھی مشکل میں آگئے ۔ لاہورکی بینکنگ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزنز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جی این این کے مطابق شریف فیملی کے بعد ان کے عزیز واقارب کو بھی عدالتی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ بینکنگ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزن میاں جاوید شفیع، طارق شفیع اور زاہد شفیع کو ان کی ملکیت کمپنیوں کے بنک ڈیفالٹر ہونے کے کیس میں طلب کیا ہے اور 27فروری کو پیش ہونے کی ہدایت ہے۔ بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے ایف ائی اے رپورٹ کی روشنی میں ملزموں کو طلب کیا۔
میاں جاوید شفیع،طارق شفیع،زاہد شفیع ،میاں شاہد شفیع کو مختلف بینکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کیلئے لیے گئے قرضوں کی واپسی کے لیے بنکوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ، دائر درخواست میں سابق وزیر اعظم کے کزن میاں طارق شفیع، جاوید شفیع، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست گزار بینک کے مطابق اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا۔قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گے، تاہم اتفاق شوگرملز اور کشمیر مل قرضہ واپس نہیں کررہی، عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.