Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

جرمنی: شیشہ بارز میں فائرنگ سے نو افراد ہلاک

ویب ڈیسک — 
جرمنی کے جنوب مغربی شہر ہنو میں ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے شہر کے کم از کم دو شیشہ بارز میں بدھ کی شب فائرنگ کی۔
فائرنگ کے واقعات رات 10 بجے کے لگ بھگ پیش آئے۔ فائرنگ کے وقت دونوں شیشہ بارز میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ کم از کم پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے کئی گھنٹے بعد انہیں مشتبہ حملہ آور کی لاش بھی اس کے گھر سے مل گئی ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.