Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

بڑھتی ڈیمانڈ، کم پیسوں پرکام نہیں کریں گے

پاکستانی فلموں میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے چند بڑے اسٹارز نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامو ں اور فلموں میں کام کرکے رات و رات شہرت حاصل کر نے والی سپر اسٹار ماہرہ خان اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات اپنی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلموں میں مرکزی کردار کے لئے منہ مانگامعاوضہ طلب کررہی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 5 : ماہرہ خان اور مہوش حیات اپنے جلوے بکھیریں  گی؟
ذرائع کے مطابق ماہرہ خان فی فلم ایک کروڑ جبکہ مہوش حیات 70 لاکھ سے 80لاکھ روپے ڈیمانڈ کررہی ہیں۔
اپنا معاوضہ بڑھانے کے نخرے صرف خواتین اداکاروں کے ہی نہیں بلکہ اس ریس میں مرد حضرات ایکٹر بھی آگے آگے ہیں ۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لو ہا منوانے والے اداکار جاوید شیخ 25 لاکھ سے 35 لاکھ روپے جبکہ ہر دل عزیز ہیرو فواد خان ایک کروڑ روپے تک میں کام کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اداکار بلال اشرف، شہر یار منور، کبریٰ خان ، صبا قمر اور مایا علی نے بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے بعداپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.