Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

مشکل گھڑی میں پاکستان اور ہر پاکستانی کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، سراج الحق

کراچی: ( 05 فروری 2020) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور ہر پاکستانی کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بھارت کو یہ پیغام دیں گے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رہیگی اور کشمیرکو بھارت کے لئے قبرستان بنا کر دم لینگے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے ہاتھوں کی رنجیر بنا کر مظاہرہ کیا جائے گا ۔ ہاتھوں کی رنجیر بنانے کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس مشکل کی کھڑی میں ہم پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی کراچی پہنچ گئے۔
کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کہنا تھا کہ آج اہل کراچی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ جماعت اسلامی شاہراہ فیصل پر شہریوں کا انتظار کریگی آج دنیا کو پیغام دینے کا دن ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو بتائیں گے کشمیر کی آزادی کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور کشمیرکو بھارت کے لئے قبرستان بنا کر دم لینگے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.