ترجمان وزارت قومی صحت نے چین سے فضائی آپریشن بند کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق چین سے پروازوں کی پابندی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین سے پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔
مزید پڑھیں: چین میں مقیم پاکستانیوں کو ملا سکھ کا سانس، فضائی آپریشن بحال
خیال رہے کہ چند روز قبل چین سے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا جو 3 فروری کو بحال کردیا گیا، جس کے بعد ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔
مذکورہ پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے، ایئرپورٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جنہوں نے اسکریننگ کی نگرانی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.