کبڈی ورلڈ کپ 9 سے16 فروری تک پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ایران اور آسٹریلیا سمیت دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
ایونٹ کے 22 میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوں گے، آٹھ روزہ ایونٹ کے پہلے تین روز کے مقابلے پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے۔12 اور 13 فروری کے میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ 14 فروری کے میچز کی میزبانی گجرات کرے گا۔
15 اور 16 فروری کے میچز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے، ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.