معروف قوال بدر میانداد کی پیر کو13ویں برسی منائی جارہی ہے ۔فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے ۔ بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔بدر میانداد نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی ، ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی مقبولیت حاصل کی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ بدر میانداد کے البمز امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا ، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہوئے ۔بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔
اتوار، 1 مارچ، 2020
معروف قوال بدر میانداد کی کل 13ویں برسی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.