پاکستان شو بز انڈسٹری کی ناموراداکارہ ارمینا خان نے دہلی میں مسلم کش فسادات اور مساجد کو جلانے جیسے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے پر با لی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ پریانکا چوپڑا دہلی فسادات اور بے گناہوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہیں؟ یا کیا یہ خیرسگالی صرف ہندتوا اور بی جے پی کے لیے ہے؟
Someone sent this to me: “I wonder why priyanka Chopra is quiet on the Delhi crisis and killings taking place in New Delhi? Or Is that Good Will only towards Hindutva/BJP?” pic.twitter.com/fDbB7B2UoR
— Armeena Khan 🦋 (@ArmeenaRK) February 29, 2020
واضح رہے کہ ارمینا خان اس سے قبل بھی کئی بار پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول چکی ہیں۔
گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا تھا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی تھی جس پر ارمینا خان نے پریانکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کیا آپ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر نہیں ہیں جو دنیا میں امن پھیلانے کی باتیں کرتی ہیں؟ آپ جنگ کی حمایت کررہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.