Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

کرونا 60 سے زائد ممالک میں پھیل گیا، امریکا میں پہلی ہلاکت کی تصدیق

ووہان (92 نیوز) کرونا وائرس دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں پھیل گیا، امریکا میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، اٹلی میں اموات انتیس تک جا پہنچیں۔
مہلک کرونا وائرس دنیا کے 61 ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار  سے بڑھ گئی، اٹلی میں مزید آٹھ ہلاکتوں سے اموات کی تعداد  انتیس ہوگئی جبکہ ایک ہزار افراد متاثر ہیں۔
چین میں کرونا نے مزید  پینتیس جانیں لے لیں، جس کے بعد چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2870  تک جا پہنچی ہے۔
امریکا میں بھی کرونا وائرس سے  خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی  صدر ڈونلڈ
ٹرمپ نے نیوز کانفرنس میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی۔
امریکا میں کرونا کے 5نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں مریضوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے،،ایکواڈور میں بھی کرونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔
ترکی نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر چین اور ایران کے بعد اٹلی ،جنوبی کوریا اور عراق کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا  ،،فرانس نے کرونا وائرس پھیلنے کے خوف سے اجتماعات پر پابندی لگا دی ،،فرانس میں کرونا سے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، متاثرین کی تعدداد 73 ہے۔
چینی حکام کی کوششوں سے کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد متاثرہ افراد سے بڑھ گئی ہے، انتالیس ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.