Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی

واشنگٹن — امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے جب کہ چین میں اس کی شدت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وہاں نئے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد چھ ہفتوں کی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چین کے اسپتالوں میں سے مریضوں کو چھٹی دی جا رہی ہے اور وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین سے باہر کرونا کے مریضوں کی تعداد 9 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ددسری جانب کئی نئی جگہوں پر یہ وائرس ظاہر ہو رہا ہے۔ آج پہلی مرتبہ نیویارک، ماسکو اور برلن میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکہ میں صحت کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ آج چار مزید مریضوں کا انتقال ہوا جس سے امریکہ میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق ریاست واشنگٹن سے تھا۔
نیویارک کے گورنر انیڈریو کومو نے بتایا ہے کہ ایک طبی کارکن جس کی حال ہی میں ایران سے واپسی ہوئی ہے، کرونا کی تشخیص کے بعد اسے اپنے گھر پر قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ شہر کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خوف وہراس سے بچیں۔
بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے امریکی ادارے کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کا دائرہ 10 ریاستوں تک پھیل چکا ہے۔
جاپان کے ڈائمنڈ پرنسس کروز جہاز سے واپس آنے والے چارامریکیوں کو نبراسکا میں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔
امریکہ میں اب تک 66 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.