اگر آپ بھی اینڈرائیڈ صارف ہیں اور موبائل میں ہر وقفے وقفے کے بعد آنے والے اشتہارات سے پریشان رہتے ہیں تو پھر جان لیں کے اس مسئلے سے بچنے کے دو بہترین حل موجود ہیں۔ اشتہارات بلاک کرنے کا پہلا طریقہ کار انتہائی آسان ہے جس میں زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوگا۔ ایک ایسا آپشن جو آپ کے موبائل میں ہی چھپا ہے لیکن شاید آپ کو اس کا علم نہ ہو۔ سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کی سیٹنگز میں داخل ہوں گے جہاں اکاؤنٹس کا آپشن ہوگا۔ اکاؤنٹس کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں ADs کا آپشن دکھائی دے گا اس پر کلک کر کے آپ اپنے موبائل سے اشتہارات کو بلاک کر سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک ایپلیکیشن کی مدد سے بھی آپ اپنے اینڈرائیڈ موبائل میں فضول اور تنگ کرنے والے اشتہارات کو روک سکتے ہیں۔ اس کا طریقے کار کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے آپ گوگل پلے اسٹور کا رخ کریں گے جس کے بعد آپ اشتہارات بلاک کرنے کے لئے ایک خاص ایپلیکیشن سرچ کروائیں گے جس کا نام ایڈ بلاک پلس ہے۔ |
![]() |
اس ایپلیکیشن کو آپ وائرس سے محفوظ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ ایڈ بلاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ اس ایپلیکیشن کو اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں انسٹال کر لیں گے۔ انسٹال کرنے کے بعد اس ایپ کو کھولیں جہاں پراکسی کا آپشن موجود ہوگا آپ اس کو آن کر لیں پھر اس کے بعد فلٹرنگ کے آپشن کو بھی کلک کر لیں گے جس کے بعد ایڈ بلاک کی ایپلیکیشن آپ کے موبائل میں ایکٹیو ہو جائے گی اور کوئی اشتہار دوبارہ موبائل اسکرین پر چلتا دکھائی نہیں دے گا۔ |
بدھ، 4 مارچ، 2020
کیا آپ بھی موبائل میں نظر آنے والے بےمقصد اشتہارات سے پریشان ہیں؟ تو جانیں اس کے دو بہترین حل
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.