کراچی:(04 مارچ 2020)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چئیرمین کو فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے پندرہ روز میں نئے چیئرمین کو تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں چیئرمین میٹرک بورڈ کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا تو عدالت نے چئیرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو ہٹا کر سندھ حکومت سے پندرہ روز میں نئے چئیرمین کی تعینات کرکے نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔
اس سے قبل عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے بیس مارچ دوہزار اٹھارہ کو چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو کرپشن کے الزامات پر ہٹانے کا حکم دیا تھا،مگر عدالتی حکم کے باوجود آغا سہیل احمد پٹھان کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔
جس پر آج عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے بھی انیس مارچ کو وضاحت طلب کرلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.