Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

ڈیرن سیمی کی اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو

اسلام آباد ( 92 نیوز)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی  کو پاکستان سے محبت ہو گئی ، ہمیشہ پاکستان آنے  پر انہوں نے شاندار تجربہ قرار دیا اور ائیرپورٹ سے لے کر شاپنگ مال تک ہر تصویر کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ۔
ڈیرن سیمی  نے اسلام آباد میں جاوید آفریدی کے ہمراہ    لانگ ڈرائیو کی  اس دوران وہ ملی نغمہ دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان بھی گنگناتے رہے ۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں ، اسلام آباد کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا۔
یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.