Popunder ads

Breaking

پیر، 2 مارچ، 2020

عورت گھر میں ہو یا باہر، صرف ایک چیز چاہتی ہے۔۔۔ لیکن کیا؟ مشہور اداکارہ زیبا بختیار نے بتا دِیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی لیجنڈری اداکارہ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر، وہ صرف ایک ہی چیز چاہتی ہے اور وہ ہے امن۔
تفصیلات کے مطابق زیبا بختیار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں 8 مارچ صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر نہیں منانا چاہئے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جا سکیں۔

اداکارہ زیبا بختیار نے مزید کہا کہ عورت کو بھی عورتوں کا ساتھ دینا چاہئے اور خود کو بنانا چاہئے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار میں موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.